کراچی ( اسپورٹسرپورٹر) کراچی انٹر کلب کک باکسنگ چیمپئین شپ کے مقابلے کک باکسنگ کلب آف پاکستان اختر کالونی کرا چی میں منعقد ہوئے، کراچی ایمیچر کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سندھ ایمیچر کک باکسنگ ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی منعقد ہونے والی مزکورہ چیمپئین شپ میں گرلز وبوائز جونیئر کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کیں۔ 25 سے 30کلوگرام گرلز کھلاڑیوں میں ریحاب نے پہلی ، عرہج نے دوسری، فجر نے تیسری جبکہ ھدیٰ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ 25 سے 30کلوگرام بوائز میں ذوہیب عطا نے پہلی، راجہ ارحم نے دوسری، عرفان نے تیسری جبکہ فہد جہانگیر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ 30سے35کلوگرام میں محمد ذوہیب نے پہلی، حمزہ ریاست نے دوسری، ذوالفقار عطا نے تیسری جبکہ حسان اسماعیل نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ 35سے 40کلوگرام میں سعد خان نے پہلی، ذیشان نے دوسری، رھمت خان نے تیسری جبکہ شعیب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ سینئر کھلاڑیوں میں سردار مون اور سلیم خان کے مابین نمائشی مقابلہ ہوا۔ ان تمام مقابلوں کو چیمپئین شپ میں موجود شائقین کی بڑی تعداد نے دیکھا اور پسند کیا۔انفارمیشن سیکریٹری سندھ منارٹی ونگ اور ایم پی اے انتھونی نوید افتتاحی تقریب کے جبکہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ دیگر اسپیشل گیسٹس میں کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد رحمانی، پاکستان پیپلز پارٹی PS-104کے جنرل سیکریٹری فرحان غنی، پی پی پی ڈسٹرکٹ ایسٹ یوتھ ونگ کے جنرل سیکریٹری فیضان پپی، اشرف غنی، گینز ورلڈریکارڈ ہولڈر مارشل آرٹ ماسٹر محمد راشد نسیم، کیوکوشن کراٹے کے دو مرتبہ کے سارک چیمپئین راجہ عامر، کیوکوشن اور ایم ایم اے کے سینئر ماسٹر دوست محمد خٹک اور کک باکسنگ کلب آف پاکستان کے چیئرمین راجہ افسرشامل تھے جنہیں سندھ ایمیچر کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری راجہ غضنفر اور صدر شہزاد احمد نے چیمپئین شپ میں خوش آمدید کہا۔ جیتنے والے کھلاڑیوں کو مہمان خصوصی اور دیگر معزز مہمانان گرامی نے پوزیشن کی ٹرافیاں اور میڈلز ایوارڈ کئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز ساجد سلیم، امر اور راجہ یاسر کو شیلڈز ایوارڈ کی گئیں۔ اس موقعے پر کلب کے کچھ کھلاڑیوں کو کلر بیلٹس بھ اوارڈ کی گئی جن میں حدیٰ، فجر، عروج، ریحاب، راجہ ارحم، ربیل قریشی، محمد آصف، حمزہ ریاست، ذیشان، حسان اسماعیل کو یلو بیلٹ، علی خان کو اورنج بیلٹ جبکہ عبدالرحمن کو گرین بیلٹ ایوارڈ کی گئی۔ چیمپئین شپ کے اختتام پر سندھ ایمیچرکک باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری راجہ غضنفر نے مہمان خصوصی اور دیگر اسپیشل گیسٹس و ماسٹرز کو چیمپئین شپ کی یادگاری شیلڈز پیش کیں اور انکی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔