کراچی (کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے پولیس افسران و اہلکاروں کی خوشیوں میں شریک ہونے کا اعلان کردیا۔ کراچی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس سمیت کراچی پولیس کے جو افسران و اہلکار انہیں اپنے بچوں کی شادیوں میں مدعوکریں گے وہ ضرور شرکت کریںگے۔ خاص طور پر انہوں نے کہاکہ پولیس افسران واہلکاروں کی بیٹیوں کی شادیوں میں شرکت کو وہ ہرگز یقینی بنائیںگے۔