میلبورن(آئی این پی)پائری ہیوز ہربرٹ اور نیکولاس ماہوت پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، فرانسیسی جوڑی چاروں گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹلز جیتنے والی دنیا کی آٹھویں ٹیم بن گئی، ہربرٹ اور نیکولاس نے مینز ڈبلز فائنل میں کونٹی نن اور جان پیئرز کی جوڑی کو شکست فاش سے دوچار کیا، ہربرٹ اور نیکولاس اس سے قبل ایک ساتھ یو ایس اوپن، ومبلڈن اوپن اور فرنچ اوپن ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔اتوار کو آسٹریلیا میں منعقدہ میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں ہربرٹ اور نیکولاس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فن لینڈ کے ہنری کونٹی نن اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار جان پیئرز کو 6-4 اور 7-6 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔