پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا طلباء میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے طلباء میں تعمیر و سیرت و کردار اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے ساتھ پی ایچ ای سی ہیڈ آفس، لاہور میں منعقدہ ایک باضابطہ تقریب میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد اور قاسم علی شاہ شامل تھے۔ معاہدے کا مقصدطلباء کی پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔مفاہمت کی شرائط کے تحت، دونوں ادارے مختلف شعبوں میں کالجوں اور یونیورسٹیوں میںتعاون کو فروغ دیں گے ۔

اور طلباء میں ابلاغی و پیشہ وارانہ صلاحییتوں جن میں بہترین نظم و نسق، شخصیت اور کردار سازی، لیڈرشپ، کیریئر سے متعلق مشاورت، اورانٹر پرینیورشپ شامل ہیں کو اجاگر کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن