بلدیہ عظمٰی کراچی کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ عمران احمد

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) بلدیہ عظمٰی کراچی محدود وسائل کے باوجود شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے ہماری پوری کوشیش ہے کہ شہر کے نوجوان کھلاڑیوں کو اْن کی صلا حیتوں کے اظہار کے بھر پور مواقع فراہم کئے جائیں جس کے لئے ہم کوشاں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار عمران احمد سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس بلدیہ عظمٰی کراچی نے وومن اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال کے دورے کے موقع پر کیا خورشید احمد شاہ ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس ، ناہید عابدہ ڈائریکٹر وومن اسپورٹس کمپلیکس ، جبیں ناز ڈپٹی ڈائریکٹر وومن اسپورٹس کمپلیکس ،جمیل احمد ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس اور ندیم خان ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس بلدیہ عظمٰی کراچی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن