کلر سیداں، جماعت ہشتم کے امتحانات کیلئے انتظامات مکمل

Jan 28, 2020

کلر سیداں (نامہ نگار) پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت شروع ہونے والے جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ تحصیل کلر سیداں میں گیارہ امتحانی مراکز قائم کر دہئے گئے ہیں۔امتحانات 4 فروری سے شروع ہونگے جو 13 فروری تک جاری رہیں گے۔04 فروری کو پہلا پیپر انگلش کا ہو گا۔انگلش سمیت سائنس،اردو اور ریاضی کے پیپرز صبح گیارہ بجے سے 1.45تک جاری رہیں گے جبکہ اسلامیات (تحریری) گیارہ بجے سے 12:45 اور خصوصی پرچہ اخلاقیات برائے غیر مسلم گیارہ بجے سے 01:45تک جاری رہے گا۔اسی طرح ناظرہ قرآن صبح دس بجے شروع ہو گا جو سہ پہر ساڑھے تین بجے تک جاری رہے گا۔امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے سپرنٹنڈنٹس سمیت دیگر نگران عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔امیدواروں کو امتحانات کے دوران سکول کا مخصوص یونیفارم اور بیج استعمال کرنے کی پابندی ہو گی۔

مزیدخبریں