جوبلی انشورنس چوتھی ماسٹرز قومی سنوکر چیمپیئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

Jan 28, 2020

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) جوبلی انشورنس چوتھی ماسٹرز (40پلس) قومی سنوکر چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میچز میںپنجاب کے محمد آصف ٹوبہ اور سندھ کے شاداب بیگ نے مخالف کھلاڑیوں کو ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ فائنل میچ آج منگل کو پاکستان سپورٹس کمپلکس اسلام آباد کے پی ایس بی سنوکر ہال میں صبح گیارہ بجے کھیلا جائے گا۔ جس کی اختتامی تقریب تین بجے سہ پہر منعقد ہو گی ۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل (میڈیا) محمد اعظم ڈار مہمان خصوصی ہوں گے اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔پیر کو چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل کھیلے گئے، پہلے کوارٹر فائنل میں پنجاب کے شاہد شفیق نے پنجاب کے شہزاد بٹ کو4-2سے، دوسرے کوارٹر فائنل میں سندھ کے شاداب بیگ نے اسلام آباد کے ظفر اقبال کو 4-2سے، کے پی کے یاسر شہزاد نے کے پی کے شاہ خان کو4-1سے اور پنجاب کے محمد آصف نے کے پی کے عمران غفار کو4-0سے شکست دی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ محمد آصف نے اس میچ میں68کی بریک بھی کھیلی۔ ان میچوں میں علائوالدین، فہد علی، نعمان شیخ اور مزمل شیخ نے ریفری کے فرائض انجام دیئے۔چیمپیئن شپ کے دونوں سیمی فائنل بعد دوپہر ہوئے ۔ پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کے محمد آصف نے کے پی کے یاسر شہزاد کو ایک یک طرفہ مقابلے کے بعد 4-0 سے شکست دی۔ انہوں نے دوسرے فریم میں53کی نصف سنچری بریک بھی کھیلی۔دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کے شاداب بیگ نے پنجاب کے شاہد شفیق کو4-2سے شکست دے دی اور فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

مزیدخبریں