پاکستان میں جذام کا مرض مکمل طور پر قابو میں ہے:ہارون لوبو

Jan 28, 2020

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان میںجذام کا مرض مکمل قابو میں ہے اور عام لوگوںکے لئے یہ کسی خطرہ کا باعث نہیں ۔ ہر سال اوسطا ً 400نئے مریض رجسٹرڈ کئے جاتے ہیں ۔صوبہ سندھ میں نئے مریضوں کی شرح دیگر صوبوں کے مقابلے میں ذیادہ ہے۔ پچھلے سال 143نئے مریض صوبہ سندھ میں رجسٹر کئے گئے تھے جو کُل مریضوں کا 42%بنتے ہیں۔ اِن نئے مریضوں میں تقریباً 59%مریض کراچی میں رجسٹر کئے گئے ۔سندھ کے بعد خیبر پختونخواہ میں11% اور پنجاب میں9% مریض رجسٹر کئے گئے۔جبکہ دیگر صوبوں میںیہ شرح بتدریج کمی کی طرف مائل ہے۔

مزیدخبریں