مسلسل دو میچوں میں شکست کے باوجود حوصلے پست نہیں ہوئے:کولن منرو

Jan 28, 2020

آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈکے جراح مزاج بلے باز کولن منرو نے کہا ہے کہ بھارت کے ہاتھوں پہلے اور دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکستوں کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کے خلاف تیسرا میچ جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے سرتوڑ کوشش کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی ٹیم نے پہلے اور دوسرے میچ میں اچھا کھیل پیش کرکے کامیابی اپنے نام کی۔ انہوں نے کہا کہ ان شکستوں کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے بھارت کے خلاف تیسرے میچ کیلئے حکمت عملی تیار کررکھی ہے۔

مزیدخبریں