سیریز کی کوریج کیلئے آنے والے بنگلہ دیشی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز کی کوریج کے لئے آنے والے بنگلہ دیشی صحافیوں کے اعزاز میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گی۔ مہمان صحافیوں کو تحائف سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلہ دیش سے آئے صحافیوں اور امپائرز کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انہیں تحائف سے نوازا گیا۔ پی سی بی کی جانب سے اس تقیب میں سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور کے سینئر ممبران و عہدیداران سے مہمان صحافیوں کو تحائف دیئے گئے جس پر تمام صحافی پی سی بی کے مشکور دکھائی دیئے اور انہوں نے پی سی بی اور لاہور کے میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور کے چیئرمین محمد یعقوب، سابق صدر سید علی ہاشمی، صدر سجال عقیل احمد سیکرٹری اشرف چوہدری اور سینئر صحافی سہیل عمران نے مہمان صحافیوں کو پی سی بی کی طرف سے خصوصی بیگز تحفے کے طور پر پیش کئے۔ مہمان صحافیوں نے بہترین مہمان نوازی پر پی سی بی اور سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہاں ملنے والی محبت کو وہ مدتوں یاد رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن