کروناوائرس سے بچاؤکیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں:شاہ محمودقریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے چین میں مقیم پاکستانی شہریوں پرزوردیاہے کہ وہ گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں کیونکہ کروناوائرس سے بچائو کے لئے تمام ممکنہ احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چین میں کوئی پاکستانی کروناوائرس سے متاثرنہیں ہوا اور ہم بیجنگ میں اپنے سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔وزیرخارجہ نے چین میں موجود غیررجسٹرڈپاکستانی طالب علموں سے کہاکہ وہ سفارتخانے میں اپنے کوائف کااندراج یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن