اقوام متحدہ نے گزشتہ سال جولائی میں لیبیاکے حراستی مرکزپرفضائی حملوں کی جواب طلبی کامطالبہ کیاہے جس میں کم سے کم تینتالیس تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفترکی ایک نئی رپورٹ میں لیبیاکے متحارب گروپوں اور اقوام متحدہ کی حمایتی غیرملکی حکومتوں سے حملو ں کی غیرجانبدارتحقیقات کرانے پرزوردیاگیاہے تاکہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پرجواب طلبی کو یقینی بنایاجاسکے.