چین نے اس اعتمادکااظہارکیاہے کہ کروناوائرس کی وبا پرجلدازجلدقابوپالیاجائے گا۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان Hua Chun Ying نے ایک بیان میں کہاکہ چینی حکومت اس وقت وبا سے بچائو اوراس پرقابوپانے کیلئے بھرپوراقدامات کررہی ہے اور عالمی ادارہ صحت اوردوسرے شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے.