چین کا مزید خلائی سائنس کے سٹیلائٹس خلا میں بھیجنے کا اعلان

بیجنگ(شِنہوا)چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس )نے کہا ہے کہ چین اگلے تین اور چار سال کے دوران خلائی سائنس کے مزید سٹیلائٹس خلا میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ یہ مصنوعی سیارے کشش ثقل سے وابستہ الیکٹرو میگنیٹک سگنلز، سورج پر آتش فشانی سرگرمیوں، فلکیات اورشمسی طوفان و زمین کی مقناطیسی کرہ کے مابین تعلق کا پتہ چلانے میں استعمال ہوں گے۔ ان چار مشنز میں گریو یٹیشنل ویو الیکٹرومیگنیٹک کانٹر پارٹ آل- سکائی مانیٹر، دی ایڈوانس سپیس بورن سولر آبزرویٹری، دی آئین سٹائین پروب اور دی سولر ونڈ میگنیٹو سفئیر اینوسفئیر لنک ایکسپلورر شامل ہیں ۔ اس سے قبل سی اے ایس نے کامیابی کے ساتھ کئی خلائی سائنسی سٹیلائٹس بھیجی ہیں جن میں تاریک مادے کے زرات کی تلاش، خلائی سطح پر کوانٹم تجربات، ہارڈ ایکس رے ماڈولیشن ٹیلی سکوپ اور چین کی پہلی سٹیلائٹ تھائے جی ون شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن