جوئیانوالہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماو سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی اورد وصوبائی حکومتیں عوام کوریلیف دینے میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہیں، اس سے زیادہ شرمناک بات نہیں ہوسکتی کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے صبر کا درس دیکر جھوٹے دعوئوں کے ذریعے عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتی دکھائی دے، اپنے ایک بیان میں ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا کہ جب سے عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم بنے ہیں عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور بے برکتی بڑھ گئی ہے غریب کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیںحکومت نے مہنگائی کرکے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہے اور اب وزیراعظم عمران خان لوگوں کو قبر کے راستے بتا رہے ہیں۔