نارنگ منڈی(نامہ نگار)کالاخطائی روڈمکمل طور پر تباہ ہو گئی کئی کئی فٹ گہرے کھڈوں کے باعث ٹرانسپورٹروں نے بسیں اور دیگر گاڑیاں چلانے سے انکار کر دیا تین اضلاع کے عوام رل گئے عوام کا اعظم علی باجوہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ حکومت اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور سڑک کی از سر نو تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور شیخوپورہ اور نارووال اضلاع کے لاکھوں عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے بنائی گئی کالاخطائی روڈاب بد تر صورتحال اختیار کر چکی ہے گہرے کھڈوں کی وجہ سے ٹرانسپوٹروں نے اپنی گاڑیاں مریدکے نارووال روڈ پرچلانا شروع کر دی ہیں اور مذکورہ روڈ پر برائے نام ٹریفک ہونے کی وجہ سے عوام شدید پریشانی کاشکار ہو چکے ہیں سفری سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے سینکڑوں دیہاتوں کے عوام کو اب کئی کئی گھنٹے کھڑا رہنا پڑتا ہے ۔
نارنگ منڈی :کالاخطائی روڈٹوٹ پھوٹ کا شکار،عوام کا احتجاج
Jan 28, 2020