ڈی پی او ننکانہ اسماعیل الرحمن کھاڑک کا سرکل بڑا گھر کا دورہ

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمن کھاڑک کا سرکل بڑا گھر کا اچانک دورہ، عملہ کی حاضری سمیت دیگر انتظامات کو چیک کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمن کھاڑک نے علی الصبح سرکل بڑا گھر کا سر پرائز وزٹ کیا اور چوکی موڑ کھنڈا میں افسران و ملازمان کی حاضری چیک کی اس موقعہ پر ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک نے چوکی موڑ کھنڈا کے علاقہ میں پٹرولنگ کرنے والی گاڑی، افسران و ملازمان کو چیک کیا اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا۔ ڈی پی او نے تھانہ فیض آباد کا وزٹ کیا اور وائرلیس روم کا ریکارڈ رجسٹر چیک کیا۔ڈی پی او نے وائرلیس روم کے ریکارڈ رجسٹر سے پٹرولنگ کرنے والے افسران کی پوزیشز چیک کیں۔ وریں اثناء ڈی پی او نے گذشتہ رات تھانہ سٹی میں گوردوارہ جات کی سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا اور سیکورٹی ڈیوٹی کرنے والے افسران و ملازمان کو بریف کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...