الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت)سی ای او میونسپل کمیٹی کی مبینہ ملی بھگت سے الہ آباد میںایل پی جی گیس ریفلنگ کا دھندہ عروج پکڑگیا ۔شہر میں گیس ریفلنگ کے دوران ماضی کے حادثات انتظامیہ نے پس پشت ڈال دیے شہری بڑے سانحہ کے خوف سے قریبی دکانیں چھوڑ گئے حکام سے ترجیحی بنیادو ں پرایل پی جی گیس ریفلنگ یونٹوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق الہ آباد اور اسکے گردونواح میں سی ای او میونسپل کمیٹی الہ آباد سے مبینہ طور پر سازباز ہو کر جگہ جگہ ایل پی جی گیس سلنڈروں اور گاڑیوں میں بھری جا رہی ہے باثر افراد یہ مکرہ دھندہ انتظامیہ کی مدد سے دیدہ دلیری سے کر رہے ہیں۔