ملتان‘ نشتر ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی: ترجمان پنجاب حکومت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی ادارہ صحت حکام کے مطابق اب تک ملک میں کسی بھی شہری میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ نشتر ہسپتال ملتان میں زیرعلاج چینی باشندے میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ لاہور سے بھجوائے گئے سیمپل میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ قومی ادارہ صحت کے پاس کورونا وائرس کی تشخیص کے آلات موجود ہیں۔ کورونا وائرس کی تشخیص کا طبی آلہ پرائم چار روز میں درآمد کر لیا جائے گا۔ پرائم سے وائرس کی مزید بہتر تشخیص ہو سکے گی۔ پرائم اب تک امریکہ‘ جاپان‘ جرمنی اور چین کے پاس ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق اس وقت تک پاکستان میں کورونا وائرس کا کوئی مریض موجود نہیں ہے۔ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام متعلقہ محکمہ جات نے اپنے حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔براہ راست چین سے یا کسی بھی کنکٹنگ فلائٹ سے آنے والے تمام مسافروں کی ائیر پورٹس پر سکریننگ کی جارہی ہے تاکہ کورونا وائرس کی موجودگی کی صورت میں بروقت حفاظتی اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر اس کی خصوصی کٹس بھی منگوا لی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...