کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سال 2013 ء میں کنٹینر سے گرنے کے بعد ہسپتال پہنچا تو بڑی تکلیف تھی۔ ڈاکٹر عاصم نے انجکشن لگایا جس سے میری تکلیف ختم ہو گئی۔ پتہ نہیں ڈاکٹر عاصم نے کون سا انجکشن لگایا کہ ماحول ہی بدل گیا۔ انجکشن لگنے کے بعد ہسپتال کی نرسیں بھی حوریں لگنے لگیں۔ میں نے ٹی وی پر تقریر بھی کر دی جو مجھے یاد نہیں۔ انجکشن لگنے کے بعد درد غائب ہو گیا تھا۔ اثر ختم ہونے کے بعد درد دوبارہ اٹھا۔ میں نے ڈاکٹر کو کہا کہ وہ انجکشن دوبارہ لگا دیں انہوں نے منع کر دیا۔
کنٹینر سے گرا تو تکلیف میں تھا‘ ڈاکٹر نے پتہ نہیں کونسا انجکشن لگایا ‘ ماحول ہی بدل گیانرسیں حوریں لگنے لگیں‘ عمران
Jan 28, 2020