اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ) وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائشیا جائیں گے، وزیراعظم کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ملائشیا روانہ ہوگا۔ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات 4 فروری کو ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد میں ون آن ون ملاقات بھی ہوگی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔
عمران خان 3 فروری کو ملائیشیا جائیں گے، مہاتیر سے ون آن ون ملاقات ہوگی
Jan 28, 2020