مجبور ہیں معاف کر دینا، ڈاکو سٹور سے آٹا، دالیں اور مصالحہ جات لوٹ کر فرار

کراچی (نیٹ نیوز) شریف آباد میں لوٹ مار کی انوکھی واردات میں ڈاکو کریانہ سٹور سے آٹا، دالیں، آئل، گھی، مصالحے، موبائل اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے اور ڈاکو جاتے ہوئے دکاندار سے یہ بھی کہہ گئے ہم مجبور ہیں۔ شہر قائد میں لوٹ مار کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دکاندار عتیق نے بتایا کہ وہ عرصہ سے شریف آباد بلاک ون میں رہائش پذیر اور اسی علاقے میں کریانہ سٹور چلاتا ہے۔ اتوار کی صبح سٹور کھولا ہی تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار دو ڈاکوہیلمٹ پہنے آئے اور انہوں نے موبائل فون اور نقدی لینے کے بعد دس کلو والے آٹے کے دو تھیلے دس کلو سے زائد مختلف دالوں کے پیکٹ آئل اور گھی کی دس تھلییاں اور پانچ کلو مصالحوں کے پیکٹ اٹھانے اور نقدی لینے کے بعد ڈاکوؤں نے کہا کہ وہ انتہائی مجبوری میں چوری کی واردات کر رہے ہیں اور یہ انکی پہلی واردات ہے لہذا انہیں معاف کر دیا جائے، اگر ہم مجبور نہیں ہوتے تو کبھی بھی یہ گھناؤنا کام نہ کرتے دکاندار عتیق نے مزید بتایا کہ واردات کے دوران ایک سیلز مین بھی آیا تو ڈاکوؤں نے اس سے بھی موبائل فون اور نقدی چھین لی جس کے بعد وہ موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن