نواز شریف کو شدید بیماریوں کی نشاندہی‘ کارڈیک علاج کیلئے جلد ہسپتال داخل ہونگے: ڈاکٹر عدنان

لاہور (آن لائن) سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کارڈیک علاج کیلئے آئندہ چند روز میں ہسپتال میں داخل ہوں گے۔ ڈاکٹر عدنان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حالیہ آنے والی روبیڈیم کارڈیک پیٹ سکین کی رپورٹ میں دل کی شدید بیماریوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ نوازشریف کے دل کا علاج کرنے والی ٹیم نے اہم پیچیدہ کورونری شریانوں میں رکاوٹوں کا علاج کرنے کے لئے کارڈیک کیتھیٹائزیشن کا منصوبہ بنایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...