اسلام آباد(کے پی آئی )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نریندرمودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات نے دنیا کے سامنے اس کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔عالمی برادری کو اسی لاکھ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کیلئے آگے آنا چاہئے،کشمیر اب علاقائی مسئلہ نہیں رہا بلکہ یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے، ایک انٹرویو میں وزیرخارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو اسی لاکھ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کیلئے آگے آنا چاہئے۔وزیر خارجہ نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان معصوم کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر عالمی فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اب علاقائی مسئلہ نہیں رہا بلکہ یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے کیونکہ پاکستان نے56 سال بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کامیابی کے ساتھ مسئلہ کشمیر اٹھایا ہے۔سلامتی کونسل میں کشمیر کے مسئلے پر دو دفعہ بحث پاکسان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمائت جارتی رکھے گا ،خطے کی صورتحال کے بارے میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے دو برادر ممالک ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی۔
کشمیر میں مودی سرکار کے ظالمانہ اقدامات نے اس کا اصل چہرہ بے نقال کردیا: شاہ محمود
Jan 28, 2020