مقبوضہ کشمیر: سکیورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت، بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے

سرینگر (کے پی آئی )مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی کے نام پر قابض افواج نے مزید سخت اقدامات کئے ہیں جس سے مقبوضہ کشمیر میں پہلے سے محصور عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے سرینگر شہر اور علاقے کے دیگر حصوں میں تلاشی کی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔وادی کشمیر پیرکو مسلسل 176 ویں روز بھی سخت فوجی محاصرے میں رہا اور لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے سرینگر، گاندربل، بڈگام،پلوامہ، اسلام آباد، شوپیاں، بارہ مولا، بانڈی پورہ، کپواڑہ، ڈوڈا، رام بن، کشتواڑ، راجوڑی اور پونچھ کے اضلاع میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران گھروں میں گھس کرلوگوں کو ہراساں کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ترال اور دیگر علاقوں میں بھارتی فو ج کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...