سٹاک ہوم(آن لائن)اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق چین اسلحہ سازی میں دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔رپورٹ کے مطابق امریکا کے بعد چین اسلحہ تیار کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے جس کی سالانہ فروخت کا تخمینہ 70 سے80ارب ڈالر ہے جب کہ روس اسلحہ تیار کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔رپورٹ کے مصنف کا کہنا ہے ماضی میں چین روس اور یوکرین سے ہتھیاروں کی بڑی درآمد کرتا تھا لیکن اب چین کا اسلحیکیلیے دوسرے ملکوں پرانحصار اب نہیں رہا۔رپورٹ کے مطابق چین کی اسلحہ سازکمپنیاں بین الاقوامی حریف کمپنیوں سیزیادہ صلاحیت رکھتی ہیں اور دنیا کی ٹاپ 10 ہتھیار کمپنیوں میں سے 3 چینی کمپنیاں شامل ہیں ۔