سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کو مملکت میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک بیان میں سعودی وزیر خارجہ نے کہاکہ ہماری پالیسی طے شدہ ہے،ہمارے ریاستِ اسرائیل سے تعلقات استوار نہیں ہیں اور موجودہ صورت حال میں اسرائیلی پاسپورٹ کے حاملین مملکت میں نہیں آسکتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ جب فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن معاہدہ طے پاجائے گا تو میرے خیال میں اسرائیل کو خطے کے امور میں شریک کار کرنے کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔
اسرائیلی پاسپورٹ کے حاملین سعودی عرب نہیں آسکتے:وزیرخارجہ شہزادہ فیصل
Jan 28, 2020 | 11:24