پاک ایران بارڈر کے قریب 1088 کلو گرام منشیات برآمد

Jan 28, 2020

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے پاک ایران بارڈر کے قریبی علاقے تلاب، تحصیل تفتان، ضلع چاغی میں خفیہ اطلاع پر مبنی کارروائی کے دوران پولیس سٹیشن اے این ایف، دالبندین نے 1088 کلو گرام منشیات برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران، 848 کلو گرام افیون، 84 کلو گرام چرس(پختہ)، 71 کلو گرام آئس، 53 کلو گرام مارفین اور 32 کلو گرام گردہ چرس برآمد کی گئی برآمد کی گئی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں75,626,000 امریکی ڈالر اور پاکستانی روپے میں 11 ارب، 69 کروڑ، 25 لاکھ، 35 ہزار روپے بنتی ہیبرآمد شدہ منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے چھپائی گئی تھی مقدمہ اے این ایف پولیس سٹیشن دالبندین میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں