جرمن حکومت چینی شہر ووہان میں پھنسے اپنے شہریوں کو واپس لانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ووہان کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے برلن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حکومت اپنے ان تمام شہریوں کو ووہان سے نکالنے پر غور کر رہی ہے جو اس کے خواہش مند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں قائم جرمن سفارت خانے نے اپنے شہریوں کی مدد کے لیے ایک ٹیم وہاں بھیجی ہے۔ ماس کے مطابق ووہان میں موجود جرمن شہریوں کی تعداد ڈبل ڈیجیٹ میں یا دو ہندسی ہے۔
جرمن حکومت کا ووہان میں پھنسے اپنے شہریوں کو نکالنے کا منصوبہ
Jan 28, 2020 | 12:33