سرسید ایکسپریس کی 2بوگیاں خانیوال ریلوے سٹیشن پر پٹری سے اُتر گئیں:ترجمان ریلوے

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے کی ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس کی 2بوگیاں خانیوال ریلوے سٹیشن کے ہوم سگنل پر دوپہر 1بج کر 40منٹ پر پٹری سے اُتر گئیں۔ اس ڈی ریلمنٹ کی وجہ سے خانیوال سے جہانیاں اور ملتان دونوں اطراف کی اپ اینڈ ڈاؤن کی ٹریفک معطل ہو گئی ۔ کراچی سے آنے والی گرین لائن ، ملت ایکسپریس اور خیبرمیل کو مختلف سٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے۔ ڈی ایس ملتان ، ڈی ایم ای سمیت تمام ڈویژنل افسرموقع پرپہنچ کر خود امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ریسکیو ٹرک موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوںمیں مصروف ہے اس کے علاہ سمہ سٹہ سے ریلیف ٹرین بھی جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو چکی ہے۔ اس حادثہ میں کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ جلد ہی اپ اینڈ ڈاؤن کی ٹریفک بحال کر دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن