لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت گزشتہ روزسول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔جس میںسپیشل اکنامک زونز کے قیام، صنعتی یونٹ لگانے کے لئے پلاٹوں کی فروخت اور صنعتی مراکز میںانفراسٹرکچر کی فراہمی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری صنعت وتجارت ظفر اقبال ،چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی،ایڈیشنل سیکرٹری صنعت،سی ای او پیڈمک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے معاشی ترقی کا انقلاب برپا ہو گا۔ سپیشل اکنامک زونز میںصنعت کاروں کو صنعتی یونٹ لگانے کے لئے خصوصی مراعا ت اور سستے پلاٹ دئیے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جدید انفراسڑکچر کی سہولتوں سے آراستہ صنعتی مراکز صوبے کی ترقی کے حوالے سے گیم چینجرثابت ہوں گے۔پنجاب حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوںکے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پنجاب کا رخ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی صنعتیں لگنے اور نئی سرمایہ کاری آنے سے صوبے کے معاشی حالات بدلیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صنعتی کاری کے عمل کو تیز کرنے کے ساتھ بیمار صنعتوں کی بحالی کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے معاشی ترقی کا انقلاب برپا ہو گا:میاں اسلم اقبال
Jan 28, 2020