شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار خصوصی)چیئرمین ٹیوٹا و سابق ایم پی اے رانا علی سلمان صدیق کی تجویز پرپنجاب حکومت نے نواحی قصبہ ماناوالا میں نوجوانوں کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے جدید سہولتوں سے مزین سٹیڈیم تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سدرا یونس نے اس مقصد کے لیے محکمہ مال کے عملہ کو 65 کنال اراضی کی فوری نشاندہی کی جو ہدایت کی تھی اس پر عملدر آمد کرتے ہوئے محکمہ مال نے اراضی فراہم کردی ہے جبکہ اسٹیڈیم کی فزیبلٹی کی تیاری کے لیے ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر کی نگرانی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔