پیپلزپارٹی غریب عوام کی مددسے پیچھے نہیں ہٹے گی : ندیم عباس کاظمی

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر وپارٹی ٹکٹ ہولڈر سید ندیم عباس کاظمی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کے غریب عوام کی مدد کی اور اب بھی اپنا جمہوری کردار ادا کرتے ہوئے غریب عوام کی آواز بلند کررہی ہے جس سے پیچھے نہیں ہٹے گی ہماری منزل ملکی ترقی و عوامی خوشحالی ہے جسے انشاء اللہ بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بن کر یقینی بنائیں گے جس طرح شہید جمہوریت بینظیر بھٹو نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری کیلئے عملی جدوجہد کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن