شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کا اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی صدر مشتاق احمد شاہد نے کی، اجلاس میں عامر شہزاد، محسن فرید مغل سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی،اجلاس میں 29جنوری کو شیخوپورہ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی عالمی سالانہ محفل میلاد مصطفیﷺ و حق باہوؒ کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر مشتاق احمدشاہد نے کہا کہ کانفرنس سے جنرل سیکرٹری اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین پاکستان کے صاحبزادہ سلطان احمد علی آف سلطان باہو خصوصی خطاب فرمائیں گے۔