چاڈ میں جنگجو گروپ بوکو حرام کے حملے میں 6 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔چاڈ کی مسلح افواج کے سربراہ طاہر ایردہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح فوجی دستے ٹیوا جزیرے پر گشت کر رہے تھے کہ بوکو حرام نے ان پر حملہ کردیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجریا ، چاڈ اور کمیرون کے درمیان واقع ساحلی علاقوں اور دلدلی گھاس سے بھرے ہوئے جزیروں میں بوکوحرام کی سرگرمیوں میں حالیہ دنوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ان ممالک کی افواج پر کئی حملے بھی کئے گئے ہیں ۔