سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما کوان کی آپ بیتی "بی کمنگ" کی آڈیو بک ورژن کے لیےبیسٹ سپوکن ورڈ البم کی کیٹیگری میں گریمی ایوارڈ سے نوازاگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول مشیل اوباما کوان کی آپ بیتی "بی کمنگ" کی آڈیو بک ورژن کے لیے بیسٹ سپوکن ورڈ البم کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا اس ایعارڈ کے بعد یہ اوباما فیملی کی تیسری کامیابی ہے ۔ مشیل اوباماکے ساتھ اس کیٹیگری میں ' ہیئر سپرے' کے ڈائریکٹر جان واٹرز اور بیسٹی بوائز کے مائیکل ڈائمنڈ اور ایڈم ہورووٹز بھی نامزد ہوئے تھے ۔تاہم وہ گریمی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں ۔ مشیل اوباما کی کتاب "بی کمنگ" نومبر2018 میں ریلیزہوئی تھی اور مارچ تک اس کی 10 ملین سے ذائدکاپیاں فروخت ہوئیں ۔گزشتہ سال بیسٹ سپوکن ورڈ البم کا گریمی سابق صدر جمی کارٹر کوان کی کتاب ایمان: سب کے لیے ایک سفر' کے لیے ملا تھا۔
اس سے قبل امریکی صدر باراک اوباما نے بھی اسی کیٹیگری میں میں دوگریمی حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے 2006 اور 2008 میں اپنی کتابوں "ڈریمز آف مائی فادر" اور "آڈیسٹی آف ہوپ " کی آڈیو بک ریکارڈنگ کے لئے کامیابی حاصل کی۔
مشیل گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی سابق خاتون اول نہیں ہیں۔ان سےپہلے ہلیری کلنٹن نے 2003 میں "لیونگ ہسٹری " کے لئے یہ ایوارڈ حاصل کیا تھا ۔
مشیل اوباما نےگریمی ایوارڈجیت لیا
Jan 28, 2020 | 17:08