تجارتی ترقی کےبارےمیں پہلی پاکستان افریقہ کانفرنس جمعرات کونیروبی میں شروع ہوگی

Jan 28, 2020 | 18:06

ویب ڈیسک

تجارتی ترقی کے بارے میں پہلی پاکستان افریقہ کانفرنس جمعرات کو نیروبی میں شروع ہوگی جو دو دن جاری رہے گی۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

 وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران خارجہ امور اور عالمی تجارت کے کابینہ سیکرٹریوں سمیت کینیا کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

 کینیا کی کابینہ کے ارکان ،دوسرے افریقی ملکوں نے شخصیات اور افریقہ میں پاکستان کے سفیروں سمیت پاکستان سے تاجروں اورکاروباری افراد کا ایک بڑا وفد بھی کانفرنس میں شرکت کرے گا جو اپنے افریقی ہم منصبوں سے ملاقاتیں کرےگا ، کانفرنس میں تقریباً تین سو افراد کی شرکت متوقع ہے۔

کانفرنس پاکستان کے انگیج افریقہ اقدام کا حصہ ہے جو براعظم افریقہ کے ملکوں کے ساتھ قریبی سیاسی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور وزیراعظم عمران خان کی معاشی سفارتکاری کو مزید تقویت دینے کے نصب العین کے مطابق ہے۔

 افریقہ کے ایک رابطے کے مرکز کے طور پر پاکستان کی صلاحیتوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی ہم آہنگی اور ترقی کی رفتار سے برابری کی سطح پر تعاون کی کثیر الجہتی راہیں کھلی ہیں۔

کانفرنس جی ٹو جی اور بی ٹو بی رابطے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

 یہ پاکستانی اور افریقی تاجروں کےلئے ایک اہم موقع ہوگا کہ وہ رابطے بڑھانے کےلئے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی اور مربوط اقتصادی تعاون کےلئے تجاویز تیار کریں۔

مزیدخبریں