لاہور( این این آئی) مدعی خاتون نے فراڈ کیس کے ملزم کی ضمانت خارج ہونے کے بعد فرار کی کوشش ناکام بنا دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے ملزم ارشد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست کو خارج کر دیا ۔ ملزم نے کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی لیکن مدعی خاتون فہمیدہ بی بی نے ملزم ارشد کو پکڑ لیا۔