پوائنٹ سکورنگ کیلئے چند پناہ گاہیں بنانے والوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی : سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ریکارڈ مہنگائی، بے روزگاری سے عوام کے اوسان خطا کر دئیے۔ وزیر اعظم اپنے نعروں اور وعدوں سے یوٹرنز کے ساتھ ہیرو نہیں زیرو ہو چکے۔ ترقی اور خوشحالی کی متلاشی عوام نے تاریخی دھوکا کھایا ہے۔ ملک میں پوائنٹ سکورنگ کے لیے چند پناہ گاہیں بنانے والوں کو اب کہیں بھی پناہ نہیں ملے گی۔ زرعی ملک ہونے کے باوجود عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہے ہیں۔ آبی ذخائر پانی کو اور کسان خوشحالی کو ترس رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد کسی فرد کی بجائے نظام کی تبدیلی کے لیے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے آبائی حلقہ انتخاب ثمرباغ لوئردیر میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم، چینی اور کپاس کے لیے ہم غیروں کے محتاج ہو گئے ہیں۔ آملک کی زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ زرعی اجناس کی پیداوار میں ہر سال کمی ہو رہی ہے۔ کپاس جیسی اہم فصل کی سالانہ پیداوار 35 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ زراعت کے ساتھ ساتھ ملک کی صنعتیں بھی زوال کا شکار ہیں۔ مزدور اور کسان دونوں اپنے مستقبل کے لیے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کا دل لاہور اور روشنیوں کا شہر کراچی کچرا منڈیوں میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ تمام اہم قومی اداروں کو پرائیویٹائز کیا جا رہا ہے۔ حکمران عوام کے لیے وبالِ جان  استعمار کی وفاداری میں تمام حدیں پھلانگ دی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں گزشتہ ڈھائی برسوں کے دوران دو سو سے تین سو فیصد اضافہ ہو گیا۔ ہر ماہ عوام پر پیٹرول بم گرایا جاتا ہے۔ بجلی اور گیس کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...