امریکی افواج کیساتھ کام کرنیوالے افغانوں کیلئے ویزا سروس بحالی پر غور

واشنگٹن (این این آئی) امریکی افواج اور دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ منسلک افغان شہریوں کو امریکہ خصوصی امیگریشن ویزے جاری کرنے کا دوبارہ آغاز کر رہا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق افغانستان میں امریکی سفارت خانہ ایک مرتبہ پھر افغان شہریوں کے لیے خصوصی ویزا سروس بحال کر رہا ہے۔ یہ سہولت صرف ان افغان شہریوں کو حاصل ہے جو افغانستان میں تعینات امریکی فوج یا پھر وہاں پر قائم امریکی سرکاری اداروں کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔ افغانوں کے لیے خصوصی ویزا کی سہولت گذشتہ مارچ میں عالمی وبا کے بعد معطل کر دی گئی تھی۔ عرب نیوز نے افغانستان میں تعینات امریکی سفارت کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’فروری کے شروع میں ویزے دینے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...