روس، امریکہ جوہری ہتھیاروں کے معاہدے نیو سٹارٹ میں توسیع پر متفق : دستایزات کا تبادلہ

ماسکو ( انٹرنیشنل ڈیسک) روس اور امریکا جوہری ہتھیاروں سے متعلق معاہدے ’نیو سٹارٹ‘ میں توسیع پر متفق ہوگئے ہیں۔ نئے امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدر والادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد کریملن کی طرف سے بتایا گیا کہ ’نیو سٹارٹ‘ میں توسیع کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان دستاویزات کا تبادلہ بھی ہو چکا ہے۔ یہ معاہدہ 2011ء میں ہوا تھا اور اس کی مدت پانچ فروری کو ختم ہو رہی تھی۔ اس معاہدے کے مطابق دونوں ممالک زیادہ سے زیادہ 1500 جوہری ہتھیار تیار حالت میں رکھ سکتے ہیں۔ جبکہ جوہری ہتھیاروں کو ہدف تک پہنچانے والے نظاموں کی تعداد بھی 800  تک محدود رکھنا ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن