لاہور (وقائع نگار خصوصی) ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی نشستیں کم کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ عدالت نے داخلے کے خواہشمند طلبا کی درخواست پر سماعت کے لیے 4 فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت نے میڈیکل کالجز کے ماضی میں معطل کیے گئے لائسنس کی تفصیل بھی طلب کر لی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ طلبا نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کیا۔ فہرست میں نام آنے کے بعد نشستیں کم کردیں۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب میں میڈیکل کے داخلوں میں 300 کے لگ بھگ نشستیں کم کر دی ہیں۔ ڈینٹل کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے 216 نشستوں کو کم کر کے 200 کر دیا گیا ہے۔
ایم بی بی ایس‘ بی ڈی ایس کی نشستیں کم کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
Jan 28, 2021