اوکاڑہ میں دوہرے قتل کے مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید 

Jan 28, 2021

اوکاڑہ(نامہ نگار)اوکاڑہ میں عدالت نے دوہرے قتل کے مقدمہ کے ملزمان کا فیصلہ سنادیا ایک ملزم کو سزائے موت دوسرے کو عمر قید کی سزا ملزمان نے پانچ سال قبل رشتہ داری کی رنجش پر بھائی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج دیپالپورخالد محمود چوہدری کی عدالت نے تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم یٰسین ولد امین کو سزائے موت جبکہ دوسرے ملزم بشارت علی ولد رحمت علی کو عمر قید کی سزا کا حکم سنادیا ،ملزمان نے5سال قبل حجرہ شاہ مقیم کے محلہ زاہدپورہ کے رہائشی خورشیداحمد ولد محمد دین کے بیٹے عمر فاروق اوربیٹی فوزیہ بی بی کواندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

مزیدخبریں