کمالیہ (نمائندہ خصوصی) پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔ ڈی پی او ٹوبہ نے نوٹس لے لیا، ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ موضع کوہل خورد تحصیل پیر محل کے رہائشی غلام مصطفی نے تھانہ صدر کمالیہ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نواحی گاؤں 715گ ب میں بیرون ملک سے آئے ہوئے مجتبیٰ گجر کی دعوت پر سائل ہمراہ احمد نواز، عاشق اور عرفان رات 10 بجے کے قریب پہنچے جہاں پر تلخ کلامی ہوئی۔ ملزمان نے برادرم احمد نواز کو للکارا۔ خاور شاہ اور احمد شیراز نے پسٹل نکال لیے اور خاور شاہ نے یکے بعد دیگرے 2 فائر کرکے برادرم کو زخمی کر دیا۔ برادرم احمد نواز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے تحریری درخواست ملنے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
کمالیہ: کانسٹیبل نے شہری کو قتل کر دیا‘ ڈی پی او کا نوٹس‘ ملزم گرفتار
Jan 28, 2021