قصور+ حافظ آباد+ جھکڑ(نمائندگان نوائے وقت+ نامہ نگار) قصور کے گردونواح میں اوباشوں نے دو لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ حافظ آباد کے محلہ مغل پورہ میں 13سالہ لڑکے سے 4 اوباش ملزموں کی بچے سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی۔ ادھر جکھڑ میں اوباش کی13سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے سہاری اوتاڑ کی رہائشی خاتون نے پولیس تھانہ تھحہ شیخم میں درخواست دی کہ گزشتہ روز میری 16 سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم طیب گھر آیا میری بیٹی کو ورغلا کر زنا کیا اور فرار ہوگیا جبکہ کوٹ سلیم حیدر کے رہائشی نے پولیس تھانہ الہ آباد میں درخواست دی کہ دوروز قبل میری 28 سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم افضال احمد گھر پے آیا اور ورغلاکر زیادتی کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔ادھرحافظ آباد کے محلہ مغل پورہ کا رہائشی کوٹ پیر محمد گیا ہوا تھا اور اس کا 13سالہ بیٹا اور بہوگھر میں اکیلے تھے۔ اس دوران 4 ملزم علی، اویس، نسیم اور نبٹو اسے ورغلا کر قریبی حویلی میں لے گئے اور گن پوائنٹ پراجتماعی زیادتی کی۔ اس دوران ملزمان لڑکے کی وڈیو بھی بناتے رہے اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔جس پر پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف بچے کے والد محمد عارف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے۔علاوہ ازیں جکھڑ کے نواحی گائوں کے رہائشی نے پولیس کو بتایا کہ سائل اپنی بیمار چچی کو چیک کروانے ہسپتال گیا اس دوران ملزم ساجد گھر میں داخل ہوا اور میری چچا زاد بہن 13 سالہ (الف) کو زبردستی گھسیٹ کر احاطہ مویشیاں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔شور پر اہل دیہہ کے آنے پر ملزم فرار ہو گیا۔ تھانہ صدر پولیس نے ملزم ساجد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔