اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران معاشی ریکوری بہت اچھے انداز میں ہو رہی ہے۔ پاکستان کی بڑی انڈسٹریز کی پیداوار میں تاریخی اضافہ ہورہا ہے، ملکی برآمدات بھی بڑھ رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ وہ مراعات برقرار رکھی جائیں گی، جن کی وجہ سے سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے برطانیہ کی طرف سے حکومت اور عوام کی حمایت کو سراہا۔