لاہور (کامرس رپورٹر) بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کے ریسرچ ادارے فچ سلوشنز کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 0.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان کی فی کس آمدنی کا اندازہ 1183 ڈالر لگایا گیا ہے جو 2017 کی فی کس آمدنی سے 18 فیصد کم ہے جبکہ بجٹ خسارے میں 16 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں رواں سال بھارت کی ترقی کی شرح 9.5 فیصداور فی کس آمدنی 2019 ڈالر ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ بنگلا دیش کی اقتصادی ترقی کی شرح 6 فیصداور فی کس آمدنی 2238 ڈالر جبکہ سری لنکا کی اقتصادی ترقی کی شرح رواں سال 4.2 فیصد ہونے اور فی کس آمدنی 4082 ڈالر تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 8.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم یہ شرح بھی جنوبی ایشیا کے دوسرے تمام ممالک سے زیادہ ہے۔ فچ نے سٹیٹ بنک کی طرف سے رواں مالی سال کے اختتام تک شرح سود 7 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رواں مالی سال اقتصادی ترقی کی شرح 0.8 فیصد‘ فی کس آمدن 183 ڈالر رہنے کا امکان:فچ
Jan 28, 2021