احسن اقبال کیخلاف ریفرنس: شریک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش کر دی

اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال وغیرہ کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں وکیل صفائی کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ احسن اقبال، نیب گواہ محسن رضا اور اظہار احمد عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر ملزم محمد احمد علی کی جانب سے وکیل رافع چوہدری  نے وکالت نامہ جمع کروایا، دوران سماعت احسن اقبال کے وکیل ذوالفقار عباس نقوی نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ نندی پور کیس میں ہائیکورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں احسن اقبال کی بریت کی درخواست دائر کرنا چاہتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے مسعود چشتی کی بریت کا فیصلہ احسن اقبال کیس پر بھی اثرانداز ہوتا ہے، ہائیکورٹ کہہ چکی ہے کہ اختیار کاغلط استعمال کرپشن نہیں، فیصلہ اس کیس پر بھی اثر انداز ہوگا، استدعا ہے کہ درخواست بریت دائر ہونے سے پہلے شواہد ریکارڈ نہ کیے جائیں، دوران سماعت ریفرنس میں شریک ملزم محمد آصف شیخ کی جانب سے بیرون ملک جانے سے متعلق درخواست دائرکرتے ہوئے وکیل نے کہاکہ ملزم محمد آصف شیخ 73 سالہ امریکن نیشنل ہے اور میڈیکل چیک اپ کیلئے جانا چاہتا ہے،سکیشن 26کے تحت معاف کرکے مجھے کیس میں گواہ بنایاجائے اورحاضری سے استثنی دیا جائے،وکیل صفائی نے کہاکہ پورا ریفرنس آج پیش ہونے والے دو گواہان پر ہے،گواہان پر جرح کے لیے بھی وقت درکار ہے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 10فروری تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...