ٹوکیو(نوائے وقت رپورٹ) دور کی نظریں کمزور ہونا کافی پریشانی کا باعث ہوتا ہے کیونکہ انسان چشمے کے بغیر دور کی چیزوں کو دیکھنے سے قاصر ہوتا ہے اور ہر وقت چشمہ اور لینز کا استعال کتنا مشکل ہوتا ہے۔ جاپان کی ایک فارماسوٹیکل کمپنی کبوتا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسے سمارٹ گلاسز تیار کیے ہیں جسے دن میں صرف ایک گھنٹہ لگا کر رکھنے سے آپ کی کمزور نظریں ہمیشہ کے لیے ٹھیک ہو سکتی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ چشمے کی فروخت کا آغاز 2021 کے وسط سے ایشیا میں کریں گے۔