راولپنڈی۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری ملکی و غیر ملکی کرنسی ، سونا ، زیورات ، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے تھانہ رتہ امرال کے علاقہ بورنگ روڈ میں مسلح ڈاکو زاہد خان کے گھر داخل ہوکر 15لاکھ سے زیادہ رقم چھین کر فرارہوگئے زاہد خان نے پولیس کو بتایا کہ ڈکیتوں نے گھر میں معصوم بچوں کو یرغمال بنا کر رقم چھینی ایس ایچ او راشد کیانی اور تفتیشی افیسر مخدوم شاہ موقع پرپہنچ گئے تھانہ ائرپورٹ کو محمد طیب فاروق نے بتایا کہ گلریزii میں مدعی کے گھر کے تالے توڑ کر 23 ہزار روپے کی نقدی ،250 ڈالر ، لیپ ٹاپ اور ایل ای ڈی چوری کرلئے گئے تھانہ وارث خان کو لیفٹنٹ کرنل موسیٰ رضاء نے بتایا کہ میٹرو سٹیشن میری اہلیہ میٹرو بس میں سوار ہوئی دو عورتیں بھی پیچھے پیچھے بس میں سوار ہوئیں اور وارث خان سٹیشن پر اتر گئیں میری بیوی کا والٹ جس میں سات سے9 تولہ وزنی طلائی زیورات تھے چوری کرکے لے گئیں تھانہ نیو ٹائون کو منور حیات گورایہ نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ میں تین موٹر سائیکل سوار وں نے اسلحہ کی نوک پر مجھے مارا پیٹا اور مجھ سے 25 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ویسٹریج کو صابر نذرالسلام نے بتایا کہ پی آئی اے کالونی میں مدعی کے گھر کے تالے توڑ کر 18 تولہ وزنی سونا اور 70 ہزار روپے کی نقدی چوری کرلئے گئے تھانہ صدر بیرونی کو کالا خان نے بتایا کہ خالد کالونی میں میرے گھر سے تین تولہ سونا ، رکشے کا ٹرانسفر لیٹر ، چولہا ۔ سلنڈر ، کمبل اور پارچات چوری ہوگئے تھانہ رتہ امرال کو محمد ارشاد نے بتایا کہ چکمدد میں تین مسلح ڈاکو مدعی کے شوروم میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر کائونٹر سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ریس کورس کو فوزیہ عباسی نے بتایا کہ رینج روڈ میں میرے گھر کے تالے توڑکر ساڑھے تین لاکھ روپے مالیتی سونے کی انگوٹھیاں چوری کرلی گئیںتھانہ صادق آباد کو محمد حنیف نے بتایا کہ ٹرانسفارمر چوک میں میرے گھر سے35 ہزار روپے کی نقدی ، دو تولے سونا اور ایل ای ڈی چوری ہوگئے تھانہ کینٹ کو غلام مصطفیٰ نے بتایا کہ حیدر روڈ سے میری کار چوری ہوگئی تھانہ صدر بیرونی کومحمد عرفان نے بتایا کہ ورکشاپ کے اندر سے میری ویگن چوری ہوگئی تھانہ نیو ٹائون کو ملک انعام نے بتایا کہ ملک آباد پلازہ کی پارکنگ سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ کینٹ کو عاطف الیاس خان نے بتایا کہ فوڈ سٹریٹ سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ کھنہ کو مدثر نے بتایا کہ اقبال ٹائون میں دو مسلح ڈاکو مجھ سے ساڑھے تین لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ لوہی بھیر کو محمد بلال نے بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی میں دو مسلح ملزمان مجھ سے دس لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سہالہ کو محمدغالب نے بتایا کہ روات اڈہ میں میرا موبائل فون چھین لیا گیا تھانہ کراچی کمپنی کو امجد علی نے بتایا کہ جی نائن ون میں میری دکان میں ایک شخص داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر مجھ سے ایک لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگیاتھانہ مارگلہ کو تصور حیات نے بتایا کہ ای نائن سے میری مہران کار چوری ہوگئی تھانہ آئی نائن کو محمد اعجاز نے بتایا کہ آئی نائن فور سے میری سوزوکی کار چوری ہوگئی تھانہ ترنول کو عبدالرشید نے بتایا کہ چونگی نمبر26 سے میرا کیری ڈبہ چوری ہوگیاتھانہ کورال کو محمد جمیل نے بتایا کہ ہائی وے پر چار مسلح افراد مجھ سے موٹر سائیکل اپلائیڈ فار چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نون کو محمد بلال نے بتایا کہ جھنگی سیداں سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ لوہی بھیر کو عصر خان نے بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی میں میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ شالیمار کو حانی سید نے بتایا کہ سیکٹر ایف الیون ون میں میرا 125 چوری ہوگیا۔
تین مسلح ڈاکو شوروم سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوگئے
Jan 28, 2021